Breaking News
Home / Featured / امریکہ کی مخالفت بھی کام نہ آئی! روس نے اچانک بڑا اعلان کر دیا، نئی امریکی انتظامیہ کو سرپرائز دے دیا

امریکہ کی مخالفت بھی کام نہ آئی! روس نے اچانک بڑا اعلان کر دیا، نئی امریکی انتظامیہ کو سرپرائز دے دیا

ماسکو(ویب ڈیسک) امریکی مخالفت کے باوجود ‘روس جرمن گیس پائپ لائن’ منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو حکومت نے امریکا کے تحفظات نظر انداز کرکے روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شرع کروا دیا ہے۔

روس اور جرمنی کے اس مشترکہ منصوبے کو ‘نارڈ اسٹریم ٹو’ کا نام دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا روا کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جیو پولٹکل مفادات کی خاطر اس منصوبے کی مخالفت کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا کو دنیا کے خود مختار ملکوں کے حقوق اور قومی مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم ٹو کی مخالفت یورپی یونین کی خودمختاری کے بھی خلاف ہے، جرمنی مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ منصوبہ اس کے قومی مفادات کیلئے اہم ہے۔

خیال رہے کہ اس بڑے مشن کی تکمیل کے لیے بحیرہ بالٹک کے راستے پر کام جاری ہے۔ روس پر امریکا کی پابندیوں کے باعث ‘روس جرمن گیس پائپ لائن’ پر کام وقت پر شروع نہیں ہوسکا تھا۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

’آپ نے پیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائے گی ‘صحافی کا سوال ، آصف زرداری نے حیران کُن جواب دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *