Breaking News
Home / Featured / آپ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج ہیں ؟ “ قومی اسمبلی سے استعفیٰ سے متعلق صحافی کا سوال سن کر فیصل واوڈا ناراض ، غصے میں کیا کچھ بول دیا ؟ جانئے

آپ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج ہیں ؟ “ قومی اسمبلی سے استعفیٰ سے متعلق صحافی کا سوال سن کر فیصل واوڈا ناراض ، غصے میں کیا کچھ بول دیا ؟ جانئے

لاہور (ویب ڈیسک )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی سمیت تینوں صوبائی اسمبلیوں میں جاری ہے اور بس کچھ ہی منٹ باقی ہیں تاہم اس دوران سب سے زیادہ چرچا دو افراد کا رہا جن میں ایک فیصل واوڈا ہیں جو بڑی ’ گیم‘ کھیل گئے اور دوسرے شہریارآفریدی ہیں جنہوں نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے جس سے ووٹ مسترد ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ۔

فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کچھ ہی دیر کے بعد خبر آئی کہ ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے رکنیت کا استعفیٰ جمع کروا دیاہے ۔ہائیکورٹ نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

فیصل واوڈا کو جب صحافیوں نے دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ ” آپ نے رکن قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں ، آپ نے دوہری شہریت چھپائی ہے ؟ ۔ فیصل واوڈا کے چہرے کے تاثرات سوال سن کر ایک دم تبدیل ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو پتا ہے ، آپ جج ہیں ، آپ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج ہیں ؟ آپ کو زیادہ پتا ہے تو مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں ۔“

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

نام بنانا ہے تو ۔۔۔ !!!فلم انڈسٹری میں مجھے کیاشرمناک کام کرنے پر مجبور کیا جا تا تھا ؟بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جن کا نام زرین خان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *